Loading
پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد وزیر نے کرپشن کا الزام ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ثبوت فراہم کردیے تو رکنیت اور صوبہ چھوڑ دوں گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی پی کے کے رکن اقبال وزیر نے حکومتی رکن نیک محمد پر کرپشن کا الزام عائد کیا۔
اپنے اوپر لگنے والے الزام پر جواب دیتے ہوئے نیک محمد نے کہا کہ اقبال وزیر نے میری موجودگی میں مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہوا تو یہ اسمبلی کیا یہ صوبہ بھی چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر مرد کے بچے ہو تو وہاں جا کر ثابت کرو۔ انہوں نے اسپیکر اور ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بات کر کون رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل