Sunday, June 28, 2026
 

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا، اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عدالتوں میں کارروائی کا حکم

 



ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مسلط کی گئیں دو جنگوں کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبٰی خامنہ ای نے آیت اللہ بہشتی کی برسی کے موقع پر ‘ہفتہ عدلیہ’ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا کہ پوری ایرانی قوم اس وقت جن اہم قانونی اور عدالتی مسائل کا سامنا کر رہی ہے ان میں بین الاقوامی مجرموں، متکبر اور جارح قوتوں کی جانب سے پامال کیے گئے قوانین کی بحالی اور قانونی کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کا تحفظ انفرادی قانونی معاملات سے بڑھ کر ہیں اور اس میں غیر ملکی جارح قوتوں کی جانب سے کیے گئے جرائم کے خلاف ملک کے اجتماعی اور قومی حقوق کا دفاع بھی شامل ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، عوامی حقوق اور قانوی آزادی بحالی کرے، کرپشن کا سدباب، انصاف کا بول بالا اور قانون کی بالاتری قائم کرے اور قانون پر عمل درآمد کی نگرانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جرائم اور جاحیت پسندوں کی جانب سے خاص طور پر گزشتہ ایک برس سے ہونے والی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی عدلیہ کی کلیدی ذمہ داروں میں سے ایک ہے۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جون 2025 اور فروری 2026 میں دو جنگوں کے دوران شہید کیے گئے افراد کا خون اور ایران اور اس کے عوام کو ملک کے اندر اور بیرون ملک پہنچنے والے جسمانی، نفسیاتی، مالی اور روحانی نقصانات ایسے شواہد اور بنیاد فراہم کرتے ہیں جن پر سینکڑوں بلکہ ہزاروں اہم قانونی مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی جنگی جرائم کو مقامی و بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میناب اور لامرد میں بچوں کی شہادتیں اور غیرمثالی جنگی جرائم، طبی اور عوامی خدمات کے مراکز پر حملے اور نومولود سے لے کر بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں جنگی جرائم پر سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے مخصوص لیڈرز کے بیانات اس بات کا اعتراف ہیں اور یہاں تک ایسے اقدامات پر کھلے عام فخر کا اظہار کرتے ہیں جو درحقیقت جرائم کا اعتراف ہے، جو ایرانی قوام کے پامال کیے گئے حقوق کی بحالی کے لیے مضبوط قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اس طرح کی قانونی کارروائی مستقبل میں اسی طرح کے جرائم کے ارتکاب کو روکنے میں مدد فراہم کرے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل