Monday, June 29, 2026
 

ایران نے اسرائیل پر سائبر حملے بڑھا دیے، صیہونی عہدیدار کا اہم انکشاف

 



اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل یوسی کارادی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کو دیے گئے انٹرویو میں یوسی کارادی کے مطابق جون 2025 میں (جب ایران اور اسرائیل کے درمیان پہلی براہِ راست جنگ ہوئی) اسرائیلی حکام نے تقریباً 1600 سائبر حملے ریکارڈ کیے تھے، جبکہ جون 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 4800 ہوگئی۔ یوسی کارادی کا کہنا تھا کہ ایران کا سائبر نیٹ ورک کئی سطحوں پر کام کرتا ہے۔ ان کے مطابق اس کی قیادت ایرانی فوج اور پاسدارانِ اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) کی خصوصی سائبر یونٹس کرتی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ایسے شہری اور ہیکرز بھی شامل ہیں جو یا تو نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر یا معاوضے کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی ڈیجیٹل پروپیگنڈا مہم (جس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ لیگو طرز کی ویڈیوز بھی شامل ہیں) بھی سائبر جنگ کا حصہ ہے اور ہیکنگ کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل