Monday, June 29, 2026
 

پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ منتقل، نئے مالکان نے آج سے چارج سنبھال لیا

 



پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد ادارے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی۔ عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے آج 29 جون 2026 کو انتظامیہ سنبھال لی۔ پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے 180 ارب روپے میں ملکیت حاصل کر لی جس میں 55 ارب حکومت پاکستان کو حاصل ہوں گے جبکہ 125 ارب پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ نئی سرمایہ کاری،آپریشنل اصلاحات، بیڑے کی جدت، نئے روٹس کے آغاز، ادارے کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے اور پراڈکٹ کے معیار کو بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔ چیئر مین پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ آج نئی انتظامیہ ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے تو ہم بخوبی ادراک رکھتے ہیں کہ قوم کا اعتماد محض دستاویزات کی منتقلی سے حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعتماد ہر میل، ہر مسکراہٹ اور ہر سال کے ساتھ حاصل کیا جائے گا، ہمیں اس حقیقت کا مکمل ادراک ہے اور ہم اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں۔ ملکیت ضرور تبدیل ہوئی ہے لیکن پاکستان کی خدمت کا ہمارا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی آئی اے کے درخشاں ورثے کا احترام کرتے ہوئے اسے ایک جدید عالمی معیار کی ایئرلائن بنائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل