Monday, June 29, 2026
 

اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار; چار دوبارہ پکڑے گئے 10 کی تلاش جاری

 



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے چار کو دوبارہ پکڑلیا دس کی تلاش جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چکیاں اسٹاپ کے قریب اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وین میں 34 قیدی سوار تھے جنہیں اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جارہا تھا کہ چکیاں اسٹاپ کے قریب 14 قیدی پراسرار طور پر وین سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے چار قیدیوں کو دوبارہ پکڑلیا جبکہ دس قیدی تاحال فرار ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل