Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسیوں، ای بائیکس، ای تھری وہیلرز، ماس ٹرانزٹ منصوبوں اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پورے پنجاب میں ماحول دوست نقل و حمل کا سب سے بڑا انقلاب آگیا جب کہ گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرائے جائیں۔ 5 سالوں میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کی عوام کی خدمت پر مامور ہوں گی،
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بزنس فرینڈلی پالیسیز کی بدولت پنجاب نے الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے قیام کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔
اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا، مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اب صرف بسیں نہیں چلا رہا، بسیں بنا رہا ہے، ۔ پنجاب میں ایک نئی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا قیام اعزاز ہے۔
انہوں نے پھر سے نوجوان طلبہ کے لیے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا طلبہ کو ایک سال میں ایک لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی۔
پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔ میل نوجوان طلبہ کو ای بائیک کے حصول کے لیے 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی۔ نوجوان طلبہ کو صرف اور صرف 2100 روپے ماہانہ سود فری قسط ادا کرنی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی بیٹیوں کے لیے بڑی خوشخبری، طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود کریں گی۔
طالبات کو ای بائیکس کے حصول کے لیے صرف 2100 روپے کی سود فری آسان قسط ادا کرنی ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کر سکیں گے۔
گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔ پہلے فیز میں پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔
تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے پی سی ون منظور دی گئی، اجلاس میں الیکٹرک بسوں، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ، ای ٹیکسیز، لاہور SRT، الیکٹرک بائیکس، کمانڈ کنٹرول سینٹر اور مری گلاس ٹرین پر بریفنگ دی گئی۔
فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں شاہکار ماس ٹرانزٹ سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ کے بارے میں تفصیلی پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔
پنجاب کے اضلاع میں 400 فعال بسیں جلد الیکٹرک ہوں گی۔ اضلاع میں مزید 212 بسیں، 28 اضلاع میں مزید 100 بسیں، 10 جولائی کو افتتاح کے لیے تیار، جبکہ 61 بسیں فوراً لانچ کرنے کا حکم دیا گیا۔
جھنگ میں 15، کبیر والا 9، بھکر 9، اٹک 9، مانڈی 9، حافظ آباد 9، چنیوٹ 9، لیہ 9، اوکاڑہ 9 اور سیالکوٹ 9 بسیں بھی فوراً فنکشنل کرنے کا حکم دیا گیا۔ مختلف اضلاع میں نئی 189 الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کے لیے تیار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آن لائن افتتاح کا عندیہ دے دیا۔ مزید 112 بسیں گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، مری، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال پہنچ گئیں، 25 جولائی سے چلنا شروع ہوں گی۔
مزید 488 بسیں 20 جولائی کو چینی بندرگاہ سے پنجاب بھیجی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹ ادو، تلہ گنگ اور تونسہ شریف میں الیکٹرک بس لانچ کو بھی فوری بھیجنے کا حکم دیا۔ وہاڑی اور لودھراں میں بھی بس چلانے کا حکم، جبکہ وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔
جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں مزید بسیں بھیجی جائیں، کم از کم 15، 15 بسیں ہونی چاہئیں، مریم نواز شریف۔ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کی پراگریس پر پکٹوریل ایویڈنس اور ویڈیوز پیش کی گئیں۔
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کے 19.5 کلومیٹر روٹ پر ایک اسٹیشن مزید بڑھا کر کل تعداد 25 کر دی گئی۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سروس پر بیریکیڈنگ، ڈائیورژنز اور پائل ورک تیزی سے جاری ہے۔
گکھڑ منڈی، ایمن آباد انڈر پاسز اور اسٹیشنز پر کام پہلے سے تیز ہے، بریفنگ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کے 25 اسٹیشنوں پر جاری کام کے تصویری شواہد پیش کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے، درختوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے ارد گرد پورا نظام اپ گریڈ ہوگا، فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 20.3 کلومیٹر روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم 21 بس اسٹیشنوں پر مشتمل ہوگا۔
فیصل ٹاؤن اور ایئرپورٹ چوک فیصل آباد پر بس ڈپو قائم ہوں گے، فیصل آباد میں گریڈ سیکشن کا کام شروع، ایلیویٹڈ سیکشن پر بھی کام تیز ہے، ایئرپورٹ سے جھمرہ تک روڈ، ایلیویٹڈ ورک بھی شروع کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل