Tuesday, June 30, 2026
 

آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں پرتشدد کارروائیاں؛ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینا بہترین اقدام قرار

 



شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عزائم مسترد کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ حقوق کے نام پر پرتشدد راستہ اپنانے والی نام نہاد ایکشن کمیٹی کو کالعدم قراد دینا حکومت کا دانشمندانہ اقدام ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے آزاد جموں و کشمیر جیسے حساس خطے کو مزید انتشار اور جانی و مالی نقصان سے بچا لیا گیا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج سے نہ صرف عوام کی زندگی بلکہ کاروبار بھی مفلوج ہو رہا تھا۔ شہریوں کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ایسا احتجاج نہیں کرنا چاہیے جس سے ریاست اور عوام دونوں کو مشکلات کا سامنا ہو۔ آزاد کشمیر میں ریاستی رٹ قائم کرنے اور امن کی بحالی پر شہریوں نے حکومتی اقدام کو عوامی دوست قرار دے دیا۔ شہریوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل