Thursday, July 02, 2026
 

ایف آئی اے کی کارروائی؛ بیرون ملک بھیجے جانے والے پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں کارروائی کرکے ویتنام بھیجنے کے لیے تیار پلیسنٹا کی کھیپ کی برآمد کرلی۔ حکام نے بتایا کہ ہومین پلیسنٹا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے ٹیم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کارگو سیکشن میں کارروائی  کے دوران ویتنام روانہ کی جانے والی ڈرائی پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ کھیپ گرفتار چینی باشندوں اور پاکستانی گروہ نے ہی تیار کرکے بجھوانے کے لیے بک کرائی تھی اور 30  کارٹنز میں 580 کلو گرام خشک پلیسینٹا موجود ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ بک کرانے والے ایجنٹ کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک برآمد ہونے والے پلیسینٹا کی مقدار ایک ہزار کلو گرام سے زیادہ ہوگی جبکہ ویتنام بجھوائی جانے والی کھیپ شپمنٹ کے لیے تیار تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل