Loading
چینی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کردی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے چین کے شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤ جیان شن نے ملاقات کی اور پاکستان کے توانائی شعبے میں طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کی۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چینی گروپ نے تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے، ڈرلنگ اور فیلڈ آپٹیمائزیشن میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی اور پاکستان میں ریفائنری اپ گریڈیشن اور ایف سی سی یونٹ کی تنصیب میں دلچسپی ظاہر کی۔
شیڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤ جیان شن نے کہا کہ پاکستان میں توانائی آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کی تجویز ہے اور مشرق وسطی کی منڈیوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آف شور توانائی شعبے، سلفر پروسیسنگ پلانٹ اور انرجی سیٹیز کے قیام میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، پیٹرولیم ڈویژن کو چینی کمپنی کی تمام تجاویز پر فوکل پرسنز مقرر کرکے فوری پیش رفت کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا اور چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیش کش پاکستان کی توانائی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsAppVideo2026-07-02at7-51-46PM.mp4
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل