Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں چند اہم تبدیلیوں کی سفارش کی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اسپنر نعمان علی اور فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی کے تحت علی عثمان، اویس ظفر اور عبید شاہ کی پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی جس کا حتمی فیصلہ میڈیکل کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل