Saturday, July 11, 2026
 

علما کرام ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے شرعی جائزہ لیں، بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سےملاقات میں اپیل

 



ورچوئل اثاثوں سے متعلق تشکیل دی گئی ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجیز کے حوالے سے علما کرام سے جامع شرعی جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ان کی مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ڈیجیٹل اثاثوں اور ان کی شرعی حیثیت سے متعلق جاری مباحثے پر ایک تعمیری اور مفید ملاقات ہوئی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی سے اور میں ایک بنیادی مقصد پر متفق ہیں اور وہ یہ ہےکہ پاکستانی عوام کو دھوکہ دہی، استحصال اور مالی نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں انہوں نے یہ مؤقف پیش کیا کہ بلاک چین، ڈیجیٹل اثاثے، اسٹیبل کوائنزاور حقیقی اثاثوں پر مبنی ٹوکنائزڈ اثاثے مختلف نوعیت کی ٹیکنالوجیز پر مشتمل ایک وسیع میدان ہیں اس لیے ان کا جائزہ ایک ہی زاویے سے لینےکے بجائے، ان کی تکنیکی نوعیت کا باریک بینی سے تجزیہ کرنےکے ساتھ ساتھ ان کا جامع شرعی جائزہ بھی ضروری ہے۔ ے بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ چونکہ یہ شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے اس لیے میری خواہش ہےکہ معزز علمائے کرام، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور صنعت سے  وابستہ ماہرین کے درمیان مسلسل مشاورت اور مکالمہ جاری رہے، تاکہ پاکستان کی پالیسی اسلامی اصولوں اور ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز کی مکمل اور درست سمجھ کی بنیاد پر مرتب کی جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل