Loading
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سب سے زیارہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 59 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج رات اور کل (پیر) کشمیر، خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، شمال مشر قی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل