Sunday, July 12, 2026
 

کراچی؛ نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ سے ٹکرا گیا، اس پر لدا کنٹینر نیچے ڈمپر پر جا گرا 

 



 نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ریلنگ سے جا ٹکرا جس کے نتیجے میں اس پر لدا کنٹینر نیچے ڈمپر پر جا گرا ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جکسن کے علاقے نیٹی جیٹی پل چورنگی کے قریب کیماڑی جاتے ہوئے ٹریلر کا بریک فیل ہوگیا اور ٹریلر ریلنگ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹریلر پر لدے دو کنٹینر میں سے ایک نیچے سے گزرنے والے ڈمپر پر جا گرا جبکہ دوسرا کنٹئنر ریلنگ سے جھول گیا۔  حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس ، ٹریفک پولیس اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹریفک پولیس نے کیماڑی کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی اور کرین کی مدد سے ریلنگ پر لٹکے کنٹینر کو اٹھا لیا۔  دو گھنٹے تک سڑک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ، حادثہ ٹریلر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل