Loading
ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار قیدی نے واش روم میں پرارسرار طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
اس حوالے سےشاہ لطیف کے ہیڈ محرر خادم حسین نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ ملیر جیل میں 25سالہ شہادت ولد محمد سلیم نے گیارہ جولائی ہفتے کی شب دو بجکر پیتالیس منٹ پر جیل کی بیرک کے واش روم میں خودکو پھندا لگا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران دیگر قیدیوں نے سیکورٹی اسٹاف کو اطلاع دی جس کے بعد شہادت نامی قیدی کو تشویشناک حالت میں جیل میں قائم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جیل کے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ای سی جی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ بھی لیے، پولیس حکام کے مطابق متوفی قیدی سرجانی ٹاون تھانے سے منشیات کے مقدمے میں گرفتارہوکر 18اپریل 2026کو جیل آیا تھا۔
جیل حکام کے مطابق متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل