Loading
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں موٹروے نیٹ ورک کی توسیع اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کا عمل جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت سے M-12 (سمبریال–کھاریاں) اور M-13 (کھاریاں–راولپنڈی) موٹروے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ان منصوبوں کا مقصد سفری فاصلے کم کرنا، مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور ملک بھر میں علاقائی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے، ایم 12 اور ایم 13 منصوبے مارکیٹوں تک رسائی اور اقتصادی روابط بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق موٹروے نیٹ ورک کی توسیع پاکستان میں معاشی انضمام، صنعتی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔
پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور معاشی رابطہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کرتے ہوئے مضبوط اور مربوط معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل