Loading
مودی سرکارکی ناکام اورناقص پالیسیوں کے باعث منی پورمیں حالات روزبروزمزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
بھارت کے اپنے جریدہ " دی نیو انڈین ایکسپریس " نےمنی پور میں امن وامان کی خراب صورتحال کوآشکار کردیا۔ منی پورکے ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعدہجوم کا آسام رائفلز کیمپ پر حملہ،متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔
مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پرپتھراؤکیا،احاطےمیں توڑپھوڑ کی اور3گاڑیوں کو آگ لگائی۔حکام کےمطابق ہجوم کو منتشر کرنے کیلئےسیکیورٹی فورسزکی جانب سے آنسوگیس کے شیل بھی فائر کیےگئے۔
بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمزکے مطابق گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پریہ تیسرا حملہ ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کوروکنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔
منی پورمیں سیکیورٹی فورسز پربڑھتے حملے مودی سرکار اورسیکیورٹی اداروں کیخلاف عوامی بیزاری اور کھلے عدم اعتماد کا عکاس ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل