Loading
حکومت نے 1 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ایک روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد 316 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 354 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی۔
نئی قیمتوں پر اطلاق رات 12 بجے سے کل رات تک ہوگا اور پھر حکومتی اعلان کے مطابق کل سے اوگرا کی جانب سے یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل