Loading
یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا کہ اگر یمن کے خلاف محاصرہ اور جارحیت جاری رہی تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے جاری ہونے والی ہر ہدایت پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق یہ بات یمن کے حوثیوں کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد العاطفی نے ایک انٹرویو میں کہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر یمنی عوام کا محاصرہ جاری رکھا گیا تو یمنی مسلح افواج ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے جاری کیے جانے والے کسی بھی حکم پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
میجر جنرل محمد العاطف نے مزید کہا کہ حوثی افواج کے پاس اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے تمام ممکنہ آپشنز موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جارح ممالک، خصوصاً سعودی دشمن اور اس کی حمایت کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے پاس ہر قسم کے ردعمل کی صلاحیت موجود ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای حالیہ دنوں متعدد بیانات میں اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ایران اور اس کے اتحادی خطے میں کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ مزاحمتی محاذ دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے جھکنے والا نہیں اور دشمن کی ہر کارروائی کا مناسب اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی کارروائیاں عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں جبکہ ایران اپنے اتحادیوں کی سیاسی اور دفاعی حمایت جاری رکھے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل