Saturday, July 18, 2026
 

ڈیرہ غازی خان: نرسنگ آفیسر پر تشدد کرنے والا وارڈ سرونٹ گرفتار، مقدمہ درج

 



ڈیرہ غازی خان کے علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال میں خاتون نرسنگ آفیسر پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ سرونٹ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ سول لائن میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 26/382 زیرِ دفعہ 353 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر منصور افغان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد میں ملوث وارڈ سرونٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل