Loading
اللہ تعالی نے سورہ الشوریٰ، آیت 29 میں فرمایا ہے کہ کائنات میں پھیلی زمینوں (سیّاروں) پر مختلف جانور بستے ہیں۔گویا زمین سے باہر زندگی موجود ہے۔ اب سائنس نے بھی اِس قرانی نظریے کی تصدیق کر دی۔
امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے بذریعہ سائنسی آلات تحقیق و تجربات سے انکشاف کیا ہے،ہم سے انتالیس نوری سال دور واقع’’LHS 1140b‘‘ نامی سیّارے پر پہلی بار ممکنہ حد تک زمین جیسا ارضی ماحول، آب ہوا، درجہ حرارت اور پانی پایا گیا ہے۔ اس پانی میں زندگی کی کوئی شکل بسی ہو سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کی رو سے سیّارے پرشاید زمین سے زیادہ پانی موجود ہوگا۔ یہ سیّارہ زمین سے ساڑھے پانچ گنا بڑا مگر سورج سے چھوٹے ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے۔
یہ ایک انقلابی دریافت اور ہمارے لیے خوش خبری ہے کہ ازروئے سائنس دو ارب سال بعد ہمارا سورج پھیل کر زمین کو ہڑپ کر لے گا۔ اِس قیامت سے قبل اگر انسان LHS 1140b جیسے سیّاروں تک پہنچ گیا تو وہ اپنی نسل بچانے میں کامیاب ہو سکتا ہے ورنہ انسانی تاریخ اور ہماری دنیا قصہِ ماضی بن جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل