Saturday, July 18, 2026
 

امریکا نے طلبا کیلیے ویزا قوانین مزید سخت کر دیے، توسیع اب وفاقی منظوری سے مشروط

 



امریکا نے غیر ملکی طلبا کے لیے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے طلبا ویزوں میں توسیع کو سخت جانچ پڑتال اور وفاقی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق محکمہ داخلی سلامتی (ڈی ایچ ایس) نے نئے حتمی ضابطے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مدتِ قیام سے متعلق قانونی سقم کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق اس سقم کے باعث غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے شرکا اور غیر ملکی میڈیا نمائندے معمول کی حکومتی نگرانی کے بغیر امریکا میں غیر معینہ مدت تک قیام کر سکتے تھے۔ نئے ضابطے کے تحت ایف (F)، جے (J) اور آئی (I) کیٹیگری کے غیر تارک وطن ویزا ہولڈرز کے لیے امریکا میں داخلے اور قیام کی ایک مقررہ مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایف اور جے ویزا کی زیادہ سے زیادہ مدت چار سال ہوگی، جبکہ ویزا میں توسیع صرف لازمی وفاقی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ مزید برآں، ویزا میں توسیع کے خواہش مند افراد کو بائیومیٹرک تصدیق، پس منظر کی جانچ اور ممکنہ دھوکہ دہی کی چھان بین کے مراحل سے بھی گزرنا ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ ایف ون (F-1) ویزا رکھنے والے طلبا کے لیے تعلیم مکمل ہونے کے بعد امریکا چھوڑنے کی رعایتی مدت 60 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل