Loading
تامل سپر اسٹار تھلاپتھی وجے کی آخری فلم ’جنا نائگن‘ آن لائن لیک ہونے کے بعد مبینہ طور پر کئی اہم تبدیلیوں سے گزری ہے، جبکہ فلم میں نئے مناظر اور گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر وینکٹ کے نارائنا نے بھارتی میڈیا چینل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ فلم میں متعدد تبدیلیاں اور اضافے کیے گئے ہیں، جس کے باعث سینما گھروں میں ناظرین کو وہ فلم دیکھنے کو ملے گی جو پہلے لیک ہونے والے مواد سے کافی مختلف ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ ’’فلم میں نئے گانے اور متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سال کے آغاز سے اب تک اس فلم نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، اس لیے مزید تفصیلات بتا کر اسپائلر نہیں دینا چاہتا۔‘‘
فلم میں پوجا ہیگڑے، بوبی دیول، مامیتا بائیجو، گوتم واسودیو مینن، پرکاش راج، نارائن اور پریامانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ موسیقی انی رودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔
واضح رہے کہ تاخیر میں مبتلا ’جنا نائگن‘ اب 23 جولائی 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل