Loading
سپر ماڈل بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی ہے۔
ڈیلی میل کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید حالیہ دنوں اٹلی کے شہر میلان میں کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے پراجیکٹ منیجر نیتھن لیسی کے ساتھ دیکھی گئیں جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
ایک زرائع نے ڈیلی میل کو بتایا ہے کہ بیلا حدید اور نیتھن لیسی ابھی صرف ایک دوسرے کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ تعلق ابھی سنجیدہ نوعیت کا نہیں۔
View this post on Instagram
فروری میں دونوں کو میلان کے ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ نکلتے اور بیلا حدید کو متعدد بار نیتھن لیسی کے آبائی علاقے کولوراڈو میں بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ بیلا حدید کا گزشتہ تعلق کاؤ بوائے اڈان بنیولوس سے تھا، جو رواں سال جنوری میں ختم ہوگیا تھا۔ اس بریک اپ نے بیلا کو جذباتی طور پر خاصا متاثر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ کسی نئے رشتے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل