Sunday, July 19, 2026
 

جرائم میں ملوث ہونے پر امریکا کا بھارتی ٹرک ڈرائیورز پر پابندی لگانے پر غور

 



بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر امریکا نے بھارتی ٹرک ڈرائیورز پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔ بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے تارکینِ وطن ٹرک ڈرائیورز کی جگہ امریکی فوج کے سابق اہلکاروں کوتعینات کرنے کی تجویز پیش کردی، اس تجویز کے نفاذ سے امریکا میں کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی ٹرک ڈرائیورز متاثر ہونگے۔  انڈیا ٹوڈے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن ڈرائیورزسے متعلق نئی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کا باعث بننے والے غیر قانونی تارکینِ وطن ڈرائیورز کیخلاف تاریخی کارروائی کریں گے۔  امریکی صدر نے کہا کہ یہ ڈرائیورز سائن بورڈز بھی نہیں پڑھ سکتے، ان میں سے بہت سے منشیات کے عادی  ہوتے ہیں، یہ غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوتے ہیں اور پورے امریکا کی سڑکوں پر گاڑیاں چلا  رہے ہوتے ہیں۔ بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ٹرک ڈرائیورز امریکا میں سنگین حادثات اور منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے باعث سخت جانچ کی زد میں ہیں، بھارتی شہریوں کو انکی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں پابندیوں سمیت ملک بدریوں کا سامنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل