Sunday, July 19, 2026
 

کراچی میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل

 



ہانیہ عامر گزشتہ رات کراچی میں عاصم اظہر اور عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جس کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر سامعین میں موجود تھیں اور کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ انہیں عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتے، ویڈیوز بناتے اور حاضرین کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔         View this post on Instagram                       ان کی موجودگی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو۔ ماضی میں بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل