Monday, July 20, 2026
 

ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں 1-2 سے سبقت حاصل کر لی

 



جنوبی افریقا نے  تیسرے ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 52رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔ سیریز کے تیسرے میچ میں اتوار کی شب  نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پاکستان ویمن ٹیم کامیابی کے لیے 159 رنز کہ ہدف کے تعاقب میں18اوورز میں106 رنزپرہمت ہار گئی،شہر بانو 22 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور3 چوکے شامل تھے۔ عریشہ انصاری نے 17 رنز بنائے جبکہ ماہ نور زیب 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،میمونہ خالد11 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، پاکستان کی6 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکیں،میاں لالور، 7ملیسا اور مباسہ نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں مہمان ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ،کپتان میکی وان وورسٹ نے 42 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی عمدہ اننگ تراشی،ڈینی لی بوشوف نے 20 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز اسکور کیے جن میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔  کرس ماری نے 20 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے جن میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،شربا اور ڈیڈری سان ایسٹبرگ نے13،13 رنز بنائے، ماہم نزاکت نے 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ماہ نور زیب ،ماہ نور اور میمونہ خالد نے 1،1 وکٹ حاصل کی، سیریز کا چوتھا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل