Loading
دنیائے فٹبال پر آئندہ چار برس تک حکمرانی کس ٹیم کی ہوگی، اس کا فیصلہ آج امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین مدمقابل ہوں گے۔
نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز فائنل پر دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
اسپین 2010 میں اپنی پہلی اور واحد عالمی ٹرافی جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ اس کا دوسرا فائنل ہے۔
دوسری جانب ارجنٹینا ساتویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیل رہا ہے۔ جنوبی امریکی ٹیم اس سے قبل 1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی ہے اور اب مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ مقابلہ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ مداح امید کر رہے ہیں کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے میں کامیاب ہوں گے۔
فائنل میں اگرچہ تمام نظریں لیونل میسی اور اسپین کے نوجوان سپر اسٹار لامین یامال پر مرکوز ہوں گی، تاہم دونوں ٹیموں کے پاس ایسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی لمحے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل