Tuesday, July 21, 2026
 

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں ججز تعینات کرنے کی تجویز

 



سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں موجود ممبران نے سندھ ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی سفارش کی۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوریش کمار، ایڈووکیٹ شاہ نواز میمن اور ایڈوکیٹ ہائیکورٹ محمد ہمایوں خان کو ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں پانچ ججز کی آسامیاں تھیں، جن پر تعیناتیوں کیلیے 40 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیض الحسن شاہ کو مستقل نہ کرنے سفارش کی گئی اور جسٹس خالد شہانی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اس کے علاوہ کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کی، اُن کا نام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تجویز کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ایاز شوکت اور ایڈووکیٹ عمیر مجید ملک کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل