Loading
پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایسا جواب دیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
جنت مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں مختلف موضوعات پر ان سے سوالات کیے گئے۔ اسی دوران ایک صارف نے پوچھا کہ وہ شادی کا ارادہ کب رکھتی ہیں۔
اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے صاف الفاظ میں کہا کہ انہیں خود بھی اس بات کا علم نہیں کہ وہ کب شادی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل شادی شدہ افراد کی زندگی کے حالات دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرتا، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس کے بعد زندگی میں بہت سی مشکلات جنم لے لیتی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کی اچھی بھلی زندگی متاثر ہوتی دکھائی دیتی ہے، اسی لیے اس اہم فیصلے میں جلد بازی مناسب نہیں۔ جنت مرزا کے مطابق انسان کو شادی جیسے فیصلے کے لیے مکمل اطمینان اور سوچ بچار کے بعد ہی قدم اٹھانا چاہیے، کیونکہ جلدی میں کیا گیا فیصلہ بعد میں پچھتاوے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل