Tuesday, July 21, 2026
 

سوات میں فائرنگ کے دو واقعات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

 



سوات کے علاقے بریکوٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے ابوہا میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بریکوٹ ہی کے علاقے مانیار میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل