Loading
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی سے منسوب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حسن علی کو بھارت کی ایک ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑا گیا اور بعد ازاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا ہے اور ویڈیو میں موجود شخص حسن علی نہیں ہے۔
Ye baat Hasan Ali ko pata hai????#cricket #PakistanCricket #hassanali pic.twitter.com/QpPoIjGS4L
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) July 19, 2026
حسن علی کی اہلیہ سمیعہ خان نے بھی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاندان گزشتہ تین برس سے بھارت نہیں گیا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق معلومات شیئر نہ کریں۔
سمیعہ خان نے جعلی خبروں کے تیزی سے پھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حقیقت جاننے سے پہلے کسی بھی دعوے پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل