Loading
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب روس نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر بیلسٹک میزائلوں سے بمباری کی جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
روسی حکام کے مطابق یوکرین نے گزشتہ شب ماسکو اور اس کے گردونواح کی جانب 400 سے زائد ڈرون فائر کیے۔ اسے جنگ کے دوران دارالحکومت پر ہونے والے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے 381 ڈرون مار گرائے جن میں 85 ماسکو کے قریب تباہ کیے گئے۔
روسی حکام کے مطابق حملوں میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، ایک رہائشی عمارت صنعتی علاقے اور لاجسٹکس مراکز کو نقصان پہنچا، جبکہ کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ حملوں کا ہدف ماسکو کے قریب لاجسٹکس تنصیبات اور ایک آئل ڈپو تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل