Tuesday, July 21, 2026
 

اسلام آباد میں گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد

 



تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع میڈیا ٹاؤن کے ایک گھر سے چوکیدار کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے مالکان موجود نہیں تھے۔ جب چوکیدار سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اس نے فون کالز کا جواب نہ دیا تو گھر کے مالکان نے پڑوسی سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پڑوسی نے گھر جا کر دیکھا تو چوکیدار کی گولی لگی لاش موجود تھی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق چوکیدار کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل