Tuesday, July 21, 2026
 

طلاق کے 12 سال بعد جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کرلی

 



بھارتی ٹیلی وژن کی مقبول اداکارہ جینیفر ونگٹ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جینیفر ونگٹ اور ولیم اشمائل نے برطانیہ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں دونوں کے قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک ہوئے۔ اداکارہ نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس خاص موقع کی جھلک دکھائی۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں جینیفر ونگٹ سفید عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، جبکہ تقریب کے جذباتی اور یادگار لمحات بھی ویڈیو کا حصہ تھے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔         View this post on Instagram                       ولیم اشمائل سنگاپور میں مقیم کاروباری شخصیت ہیں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ جینیفر ونگٹ اور ولیم اشمائل نے اپنے تعلق کو طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور اپنی نجی زندگی کو عوامی توجہ سے محفوظ رکھا۔ واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل 2012 میں ڈرامہ سیریل ’’دل مل گئے‘‘ کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں 2014 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے۔ دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے جینیفر ونگٹ کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے خوشیوں بھری زندگی کی دعائیں کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل