Loading
بھارتی ڈانسر و اداکار راگھو جویال نے شہناز گل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر اس خاتون کی حفاظت کریں گے جو ان کے ساتھ ہو، اس کا محبت یا تعلق سے کوئی واسطہ نہیں۔
راگھو جویال نے پنک ولا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’’میرے والدین نے میری ایسی تربیت کی ہے کہ اگر میرے ساتھ کوئی بھی لڑکی ہو تو اس کی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے۔ میں اپنی آخری سانس تک اس کی حفاظت کروں گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فطرت ہی ایسی ہے کہ وہ ہر خاتون کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس وقت وہ اپنی اسٹار امیج کے بارے میں نہیں سوچتے۔
اداکار نے یہ کھل کر واضح کر دیا کہ ان کے رویے کو رومینٹک تعلقات سے جوڑنا درست نہیں۔ لحاظہ، اس بیان کے بعد شہناز گل کے ساتھ ان کے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مزید تقویت نہیں مل سکی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں راگھو جویال کی سالگرہ کی تقریب سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہجوم کے درمیان شہناز گل کو باہر لے جاتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل