Tuesday, July 21, 2026
 

کراچی: کورنگی کراسنگ میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 2 نوجوان جان بحق، 4 زخمی

 



کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ، بھٹائی کالونی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھٹائی کالونی سے متاثرہ 6 افراد کو انڈس اسپتال کورنگی کیمپس لایا گیا، جہاں اسپتال ترجمان کے مطابق ان میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی۔ ڈاکٹروں نے دونوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ ندیم اور 20 سالہ وقاص شامل ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق نواب شاہ سے ہے، جبکہ ایک شخص حیدرآباد کا رہائشی ہے۔ متاثرہ مریض کے مطابق صبح بجلی جانے کے بعد ایل پی جی جنریٹر چلایا گیا، جس کے بعد سب کی حالت غیر ہو گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں متاثر ہونے والے دیگر چار افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل