Loading
کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر دوسرے روز بھی شہرکے مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی اور چندعلاقوں میں ہوا کےجھکڑ چلے۔
کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر ہفتے کی شب دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش جبکہ متعدد مقامات پر بوندا باندی وپھوار کا سلسلہ جاری رہا۔
سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اسکیم 33، ملیر، شاہ فیصل ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، حسن اسکوائر اور اطراف، ملیر کھوکھراپار، ماڈل کالونی، ائیرپورٹ کے اطراف، گڈاپ، گلشن معمار، منگھوپیر اور موٹروے ایم نائن کے اطراف ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح سرجانی، گڈاپ، گلشن معمار اور منگھوپیر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی چلتے رہے،جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات کافی کمزور ہوچکے ہیں تاہم مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان موجود رہےگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید بتایا کہ گلشنِ معمار میں 1.7 ملی میٹر، ناظم آباد میں 2.3 ملی میٹر، ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 2.6 ملی میٹر، کورنگی میں 2.0 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 5.0 ملی میٹر، کیماڑی میں 3.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 2.6 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 5.0 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 3.0 ملی میٹر، موٹروے ایم نائن میں 2.0 ملی میٹر اور صدر ٹاؤن میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل