Monday, July 27, 2026
 

بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے پر بالی ووڈ ستارے بھی بول پڑے، طلبہ احتجاج کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

 



بالی ووڈ کی متعدد نامور شخصیات نے احتجاج کے بعد وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے مستعفی ہونے پر جشن میں حصہ لیتے ہوئے طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، ایشان کھٹر، شبانہ اعظمی، سوناکشی سنہا، زویا اختر، ادیتی راؤ حیدری اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر طلبہ کی تحریک کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں اور جمہوریت کی کامیابی قرار دیا ہے۔ عالیہ بھٹ: ’جن زی نے آواز اٹھائی‘ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر مگر معنی خیز ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’جین زی نے آواز اٹھائی، پھر سب نے دیکھ لیا کہ اس کے بعد کیا ہوا‘‘۔ اداکارہ اس سے قبل بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کی حمایت کر چکی ہیں اور کہہ چکی ہیں کہ نوجوان صرف اپنی نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جو ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔         View this post on Instagram                       ابراہیم علی خان: ’آواز سنی گئی، کام ہو گیا‘ ابراہیم علی خان نے وزیر تعلیم کے استعفے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’خوشی ہوئی کہ ہماری آواز سنی گئی، بس کام ہو گیا۔‘‘ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ’’جمہوریت، جین زی اینڈ دی یوتھ آف انڈیا‘‘ بھی  لکھ کر نوجوانوں اور جمہوری عمل کو خراج تحسین پیش کیا۔         View this post on Instagram                       سارہ علی خان کا مختصر ردعمل سارہ علی خان نے صرف ایک لفظ ’’جمہوریت‘‘  کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا، جس کے ساتھ دل کا ایموجی بھی ڈالا۔ زویا اختر نے بھی جن زی کو سراہا فلمساز زویا اختر نے وزیر تعلیم کے استعفے سے متعلق ایک صحافی کی پوسٹ پر تالیاں بجانے والے ایموجیز کے ذریعے ردعمل دیا، جبکہ بعد میں اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ’’کتنا بہترین ریمائنڈر تھا یہ، صرف جین زی‘‘۔   ایشان کھٹر: ’آج بھارت جیتا، جمہوریت جیتی‘ ایشان کھٹر نے اپنے ہاتھ میں ’انقلاب زندہ باد‘ کا پلے کارڈ تھامے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’آج بھارت جیتا اور جمہوریت جیتی۔‘‘ انہوں نے طلبہ کی اجتماعی جدوجہد اور ہمدردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بھارت پر فخر ہے جس میں وہ بڑے ہوئے۔         View this post on Instagram                       سوناکشی سنہا کا جن زی کو دلچسپ انداز میں خراج تحسین سوناکشی سنہا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرتی نظر آئیں اور مزاحیہ انداز میں خود کو درست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب تھا کہ انہیں نوجوانوں پر فخر ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی لکھا کہ ’’میلینئل سٹھیا گئی ہے، 25 جولائی 2026 ایک یادگار دن رہے گا۔‘‘         View this post on Instagram                       شبانہ اعظمی: ’مزاحمت جاری رہنی چاہیے‘ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان پر فخر ہے اور طلبہ نے یہ ثابت کیا کہ آئین ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وزیر تعلیم کا استعفیٰ صرف پہلا قدم ہے اور تعلیمی نظام میں مکمل اصلاحات اور طلبہ کے تمام مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔ پرکاش راج نے احتجاج کرنے والوں کو ’کاکروچز‘ کہہ کر مبارکباد دی اداکار پرکاش راج نے احتجاجی تحریک کے عرف ’کاکروچز‘ کو استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہت مبارک ہو میرے کاکروچز۔‘‘ Congratulations ❤️❤️❤️ my Dear Cockroaches.. Dear Sonam wangchuk sir and every single one who stood by the youth . You Have proved that you can bring a regime down to its knees . ???????????? #justasking pic.twitter.com/efMYgbzxlf — Prakash Raj (@prakashraaj) July 25, 2026 ادیتی راؤ حیدری: ’جن زی کی جیت‘ ادیتی راؤ حیدری نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’جین زی کی جیت ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے ایمانداری، وقار، عدم تشدد، احتساب اور آزادی اظہار کے لیے مزید طاقت کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔         View this post on Instagram                       پریانکا چوپڑا نے بھی حمایت کا اظہار کر دیا پریانکا چوپڑا نے اپنی جانب سے کوئی تحریری بیان جاری نہیں کیا، تاہم انہوں نے صحافی فائے ڈی سوزا کی احتجاج سے متعلق پوسٹ پر تالیاں، مسکراہٹ اور دل کے ایموجیز کے ذریعے حمایت کا اظہار کیا۔         View this post on Instagram                       کمل ہاسن نے تعلیمی اصلاحات پر زور دیا اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن نے معاملے پر نسبتاً تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصادم کی جگہ مکالمے کو آتے دیکھنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے احتجاج، اختلافِ رائے اور جمہوریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تعلیمی اور امتحانی اصلاحات کے لیے نیشنل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دی۔ کمل ہاسن کے مطابق یہ معاملہ صرف پیپر لیکس تک محدود نہیں بلکہ اس سے آگے بڑھ کر تعلیمی نظام میں دیرپا اصلاحات کا تقاضا کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل