Tuesday, July 28, 2026
 

نیتن یاہو کے دورے پر فلسطین حامی مظاہرین کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

 



فلسطین حامی مظاہرین پیر کو وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن دورے پر احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت پر تنقیدی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ڈسپلے پر موجود پیغامات میں امریکی اسرائیل کی جنگی مشین کو روکو، واشنگٹن پر اسرائیل کا کنٹرول بے نقاب اور فلسطینی انسانی حقوق بھی اہم ہیں شامل تھے۔ یہ مظاہرہ اس وقت ہوا جب نیتن یاہو منگل کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے واشنگٹن ڈی سی دورے پر پہنچے۔ ٹرمپ کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد سے یہ نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ آٹھویں ملاقات ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد نیتن یاہو اسرائیل کے دیرینہ حامی آنجہانی ریپبلکن سین لنڈسے گراہم کی یادگاری تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں نسسل کُشی پر اسرائیل کو مدد فراہم کرنے پر امریکا کو طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جہاں اب تک 73,000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل