Tuesday, July 28, 2026
 

جوکووچ اور سبالینکا یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں پہلی بار ایک ساتھ ایکشن میں ہوں گے

 



یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ٹینس کے دو بڑے نام نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔ گزشتہ برس اس ایونٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کے بعد سپر اسٹار کھلاڑیوں کی جوڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر کافی بحث بھی ہوئی تھی۔ 39 سالہ سربین اسٹار نوواک جوکووچ اور بیلاروس کی 28 سالہ عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا 25 اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے دو روزہ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ برطانیہ کے جیک ڈریپر ایک بار پھر امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے۔ دونوں گزشتہ سال سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اسی طرح گزشتہ سال کے رنر اپ پولینڈ کی ایگا شواتک اور ناروے کے کیسپر روڈ دوبارہ ایک ہی ٹیم بنائیں گے۔ دیگر نمایاں جوڑیوں میں جاپان کی ناؤمی اوساکا اور کی نیشکوری، امریکا کے ٹیلر فرٹز اور ایلینا ریباکینا، جبکہ روس کے آندرے روبلیوف اور میرا آندریوا شامل ہیں۔ اگرچہ کچھ عرصہ قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گرینڈ سلیم آمدنی میں زیادہ حصہ نہ ملنے پر کئی بڑے کھلاڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں تاہم سبالینکا، شیوانتک اور پیگولا سمیت کئی نمایاں ناموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل