Loading
بھارتی ریپر بادشاہ کی اہلیہ ایشا رِکھی کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے دونوں کے تعلق کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
ایشا رِکھی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’کچھ لڑائیاں ایسے زخم چھوڑ جاتی ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، میں طویل عرصے تک خوف کی وجہ سے خاموش رہی اور مجھے لگتا تھا کہ خاموش رہنا ہی سب سے محفوظ راستہ ہے۔‘‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’خاموشی کبھی رضامندی نہیں تھی، یہ بقا تھی، اب میں خوف کے بجائے حوصلے کا انتخاب کر رہی ہوں۔‘‘
ایشا نے اپنے پیغام میں کسی شخص کا نام نہیں لیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ کس واقعے یا صورتحال کا ذکر کر رہی ہیں۔ البتہ، انہوں نے یہ ضرور کہا کہ وہ ابھی پوری کہانی بیان کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن اب یہ دکھاوا نہیں کریں گی کہ ’’سب کچھ ٹھیک ہے‘‘۔
View this post on Instagram
بادشاہ سے متعلق سوالات کیوں اٹھنے لگے؟
ایشا رِکھی کی پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی جب رواں برس بادشاہ اور پنجابی اداکارہ کی خفیہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔ بادشاہ نے اس شادی کی تصدیق اب تک نہیں کی۔
بعد ازاں ایشا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے دوران خود کو شادی شدہ قرار دیتے ہوئے بادشاہ کو ’’پتی دیو‘‘ قرار دیا تھا۔
اب ایشا کی حالیہ پوسٹ میں خوف، خاموشی اور شوہر کے مبینہ اثر و رسوخ کا ذکر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ان کا اشارہ بادشاہ کی جانب ہے یا نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل