Loading
اسرائیل نے 60 فلسطینیوں کے قید سے رہا کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ساٹھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا اور وہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ذریعے جنوبی غزہ کے خان یونس پہنچے ہیں۔
Sixty Palestinian detainees were released by Israel and arrived in Khan Younis, southern Gaza, through the International Committee of the Red Cross (ICRC) marking the largest single group released under the ongoing ceasefire prisoner exchange. Families gathered at Nasser Hospital… pic.twitter.com/xEdy36TkHO
— TRT World (@trtworld) July 28, 2026
زیر حراست افراد کے استقبال کے لیے اہل خانہ ناصر اسپتال میں جمع تھے۔ آئی سی آر سی نے کہا کہ اس نے 2023 سے اب تک 2500 سے زائد رہا کیے گئے فلسطینیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے،جبکہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسے اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں تک رسائی نہیں دی گئی ہے اور ان کے ٹھکانے اور حالات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے گروپوں کا کہنا ہے کہ 9,600 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جو کہ اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ سے قبل تقریباً 5,250 تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل