Loading
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرنا چاہیے اور گھروں کی مسماری کو روکنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وولکر ٹرک نے لبنان کا دورہ مکمل کیا جس میں انہوں نے سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی۔
وولکر ٹرک نے کہا کہ لبنان میں کچھ اسرائیلی اقدامات جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتے ہیں، شہروں اور دیہاتوں کی وسیع پیمانے پر تباہی اور درجنوں طبی کارکنوں اور صحافیوں کی ہلاکت پر انسانی حقوق کے دیگر گروپوں کی جانب سے تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل