Tuesday, July 28, 2026
 

سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی

 



سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی۔ مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی پنجاب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمان پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ ضمانت خارج کرسکتی ہے۔ حکومتی وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے 18 مرتبہ التواء لیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملزمان ٹرائل میں حاضر کیوں نہیں ہو رہے؟۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی بات حقائق کے برعکس ہے، پرویز الہٰی ایک سال جیل رہے، ابھی تک چارج فریم نہیں ہوا نہ کوئی شواہد پیش ہوئے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کا کام ہے، عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے، قانون سے غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہدایت دی کہ ٹرائل کورٹ دو ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل