Loading
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو میرپور کے عوام نے اکثریت دلوا دی ہے اب ہمارا کام ہے کہ عوام کے ووٹ کو تحفظ دلوانا۔
پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انشاء ﷲ ہم پیچھے ہٹیں گے نہیں کسی کے سامنے جھکے گے نہیں۔ چوہدری یاسین شہر کی سیٹ جیت گئے جبکہ اپنی آبائی سیٹ ہار گئے یہ میں ماننے کو تیار نہیں انہوں نے وہی کام کیا جو پچھلے الیکشن میں کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پاکستان زندہ باد کہنے والے ہیں ہم قومی مفاد میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں ہم قومی مفاد میں ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔ میں ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آنکھیں کھولیں کہ ن لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حشر ہورہا ہے، ن لیگ کے مفاد کے نام پر آپ کشمیر کے ساتھ کر کیا رہے ہو! یہ آزاد کشمیر ہے ہم کبھی بھی اس کو مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے۔
ان کا یہ پہلے سے پلان ہے کہ یہ لوگ زور زبردستی اور چور دروازے سے حکومت بنانا چاہتے ہیں، گولیاں چلا کر حکومت چلانا چاہتے ہیں، لاشیں گرا کر اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا یہ پہلے سے پلان تھا کہ دباؤ آزاد کشمیر کو، خوف پھیلاؤ آزاد کشمیر میں، مایوسی پھیلائیں آزاد کشمیر میں، بائیکاٹ کروائیں آزاد کشمیر میں تاکہ لوگوں کی تعداد کم ہو اور جتنی تعداد کم ہوگی اتنی آسانی ہوگی انہیں دھاندلی کرنے میں، انتی آسانی ہوگی زور زبردستی سے حکومت قائم کرنے میں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل