Thursday, July 30, 2026
 

پاکستان میں اسکواش کا گرتا ہوا معیار، جہانگیر خان نے فیڈریشن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

 



پاکستان میں اسکواش کے گرتے ہوئے معیار پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بری طرح پھٹ پڑے اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ عالمی جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دورکے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ عالمی اسکواش میں نمایاں مقام پانے والے پاکستان میں کھیل کی زبوں حالی افسوسناک ہے۔  نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا عالمی سطح پر ابھر کر سامنے نہ آنا باعث تشویش ہے، جہانگیر خان نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسکواش کے فروغ کے ذمہ دارادارے میں نان پروفیشنل افراد تعینات ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ،میرا کوویڈ 19 کے بعد قومی اسکواش فیڈریشن سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیڈریشن کے طریقے کار سے قطعی طور پر مطمئن نہیں، فیڈریشن کے پاس اسکوائس کی ترقی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، عالمی اسکواش میں مصر کی بالادستی کی وجہ وہاں کا احتسابی عمل ہے، مجھ سمیت عالمی اعزازات حاصل کرنے والے جان شیرخان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی کوئی الگ مخلوق نہیں تھے، لیکن انہوں نے بھرپور محنت اور لگن کی بدولت فتوحات حاصل کر کے اپنا اور ملک کا ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل