Thursday, July 30, 2026
 

سعودی فالکن وژن گروپ کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

 



سعودی عرب کے فالکن وژن گروپ نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی سعودی فالکن وژن گروپ اور دیگر سرمایہ کاروں کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سعودی فالکن وژن گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کیا۔ قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بزنس سہولت مراکز کے ذریعے ون ونڈو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان میں منافع کی سو فیصد ترسیل کی اجازت اور سرمایہ کاروں کیلیے بڑا اقدام ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل