Thursday, July 30, 2026
 

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے ہرادیا

 



پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو جبکہ کپتان ابوبکر محمود نے ایک گول اسکور کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عماد شکیل بٹ کی جگہ ابوبکر محمود کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔ یہ فیصلہ فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر کیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق عماد شکیل بٹ بدستور قومی اسکواڈ کا حصہ رہیں گے اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل