Loading
شہر قائد کے علاقے ایف سی ایریا کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ایف سی ایریا شہید چوک کے قریب فائرنگ سے 3 سالہ فروا نامی بچی جاں بحق ہوگئی جو اپنے والے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور والد و عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود، ایف سی ایریا رئیس امروہوی کالونی کچی آبادی میں ایک بچی فروا ولد رحمان 3/4 سالہ کی فائرنگ سے جاں بحق کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو فیملی کی جانب سے اطلاع نہیں دی گئی جبکہ پولیس کو اسپتال سے اطلاع موصول ہوئی، جاں بحق بچی کے خاندان کی جانب جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی نہیں کروائی گئی جبکہ موقع سے نہ کوئی پستول کا خول ملا اور نہ ہی خون کے نشانات پائے گئے۔
ترجمان کے مطابق بچی کے والدین ضابطے کی کارروائی کے بغیر میت لے کر روانہ ہوگئے اور پھر میت کو اسپتال سے سرد خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین کے بیانات میں بھی تضاد پایا جارہا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل