Thursday, July 30, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی ریکارڈ

 



عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات کا باعث قرار دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے معاہدے کی تجاویز پر بات چیت کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب آگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 1.42 ڈالر یا 1.56 فیصد کمی آئی، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت کم ہو کر 89.32 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی بیرل قیمت 93.31 ڈالر تھی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.35 فیصد گر گئی اور کمی کے ساتھ 85.94 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ کیپٹل اکنامکس میں ماحولیاتی اور مصنوعات کے ماہر حمد حسین نے کہا کہ درحقیقت عمان کے ایران سے مذاکرات جاری ہیں، جس میں پیش رفت ہوسکتی ہے تاکہ آبنائے ہرمز بحال کی جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں تعطل کے بعد قیمتیں نیچے آگئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل